Halaat e Hazra Par Aik Nazar

پاکستان اس وقت ایک ایسے سیاسی اور سماجی دوراہے پر کھڑا ہے جہاں سمت کا تعین مشکل اور اعتماد کا فقدان نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدلتا ہے، مگر عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی رفتار سست تر ہوتی جا رہی ہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں ہونے والی کشمکش، بیانات کی گھن گرج اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ نے عام آدمی کو اس سوال پر لا کھڑا کیا ہے کہ آخر اس سب کا حاصل کیا ہے؟

ملک کی سیاست اس وقت شدید قطبیت (polarization) کا شکار ہے۔ ایک طرف حکومت کو درپیش معاشی دباؤ، عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط اور اندرونی انتظامی مسائل ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی سیاست، عدم اعتماد اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبات۔ اس سیاسی کشمکش میں پالیسی سازی پس منظر میں چلی گئی ہے اور روزمرہ کے مسائل مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور امن و........

© Daily Urdu