menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Insaniyat Mar Chuki Hai?

30 0
01.05.2026

کیا انسانیت مر چکی ہے؟

یہ سوال جذباتی بھی ہے اور فکری بھی۔ اس کا جواب ہاں یا نہ میں دینا آسان نہیں کیونکہ معاشرے زندہ لاشوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ وہ مسلسل بدلتے رہتے ہیں۔ کہیں انسانیت دم توڑتی نظر آتی ہے اور کہیں اسی معاشرے کے اندر کوئی شخص چھوٹی سی بھلائی کرکے اُمید کو زندہ رکھ دیتا ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں انسانیت ایک شدید دباؤ میں ضرور ہے مگر اسے مکمل طور پر مُردہ کہنا حقیقت سے زیادہ ایک تاثر ہے۔

پاکستان میں عام آدمی کی زندگی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ آٹا، چینی، بجلی، گیس اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی رپورٹس بارہا یہ نشاندہی کرتی ہیں کہ ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی کا براہ راست اثر معاشرتی اخلاقیات پر پڑتا ہے۔ جب پیٹ خالی ہو تو اُصول کمزور پڑنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ یہ سوال اُٹھاتے ہیں کہ کیا انسانیت صرف ایک نظریہ رہ گئی ہے۔

بے روزگاری نے نوجوانوں کو شدید ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان نوکری کی تلاش میں در بدر ہیں۔ جب اُمید ختم ہونے لگتی ہے تو انسان صرف بقا کے بارے میں سوچتا ہے۔ اسی کیفیت کو سماجی ماہرین ایمیل دورکائم نے "انومی" کہا تھا یعنی ایسا معاشرہ جہاں اخلاقی ڈھانچہ کمزور ہوجائے اور فرد خود کو تنہا محسوس کرنے........

© Daily Urdu