Aansu Aur Insan |
مجھے آنسوؤں سے نفرت ہے کیوں کہ یہ انسان کے منہ پر تھوک کے اس سے کہتے ہیں کہ تم کتنے بے بس ہو، دیکھو اپنے اندر کا غبار دھونے کے لئے میرا سہارا لے رہے ہو۔ ہاں مجھے آنسوؤں سے شدید نفرت ہے پھر چاہے وہ خوشی کے ہوں یا دکھ کے ہوں، میرے خود کے ہوں یا کسی اور کے ہوں۔ البتہ میں آنسوؤں کی قدر کرتا ہوں، یہ سننے میں عجیب سہی لیکن آنسو گرانے کے بعد اکثر ہمارے اندر کا موسم تھوڑا بہت بدل جاتا ہے۔ ہمارے آنسو ہمارے اندر کی کیفیت کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ آنسو بہانے کے بعد اکثر امید کی ٹھندی ہوائیں چلنی لگتی ہے لیکن یہ سب کچھ اکثر عارضی ہوتا ہے۔
کوئی میرے سامنے روئے تو میں اسے چپ کرانے کی کوشش بالکل بھی نہیں کرتا، میرا دل کرتا ہے انسان جب روئے تو اتنا روئے کہ اس کی ہچکیاں بندھ جائیں یا دھاڑیں مار کے اتنا چیخ کے روئے کہ ہر ذی روح کی سننے کی صلاحیت ختم کر ڈالے۔ جیسے میرے چیخنے چلانے سے کفن جیسے........