Eid Ki Haqiqi Khushi Aur Safaid Poshon Ka Bharam |
عید کی حقیقی خوشی اور سفید پوشوں کا بھرم
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے اور فضاؤں میں عید کی چاپ سنائی دینے لگی ہے۔ یہ ایام جہاں ربِ ذوالجلال کی بندگی اور شکر گزاری کے ہیں، وہیں اپنے ارد گرد بسنے والے انسانوں کے دکھ سکھ بانٹنے کا عظیم درس بھی دیتے ہیں۔ عید کی اصل خوشی محض نئے کپڑوں کی چمک، مہنگے جوتوں کی کھنک یا دسترخوان پر سجے لذیذ پکوانوں کا نام نہیں، بلکہ حقیقت تو کسی مرجھائے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ لانے اور کسی مجبور انسان کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے میں پوشیدہ ہے۔
آج جس پُرآشوب دور سے ہم گزر رہے ہیں، وہاں مہنگائی کے بے رحم طوفان نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دیہاڑی دار مزدور سے لے کر متوسط طبقے کے سفید پوش شخص تک، ہر کوئی اپنی بقا اور بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے کٹھن نفسیاتی اور معاشی جنگ میں مصروف ہے۔ حالات جب ایسے ہوں کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہوں، تو ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری پہلے........