menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Eid Ki Haqiqi Khushi Aur Safaid Poshon Ka Bharam

21 0
18.03.2026

عید کی حقیقی خوشی اور سفید پوشوں کا بھرم

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے اور فضاؤں میں عید کی چاپ سنائی دینے لگی ہے۔ یہ ایام جہاں ربِ ذوالجلال کی بندگی اور شکر گزاری کے ہیں، وہیں اپنے ارد گرد بسنے والے انسانوں کے دکھ سکھ بانٹنے کا عظیم درس بھی دیتے ہیں۔ عید کی اصل خوشی محض نئے کپڑوں کی چمک، مہنگے جوتوں کی کھنک یا دسترخوان پر سجے لذیذ پکوانوں کا نام نہیں، بلکہ حقیقت تو کسی مرجھائے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ لانے اور کسی مجبور انسان کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے میں پوشیدہ ہے۔

​آج جس پُرآشوب دور سے ہم گزر رہے ہیں، وہاں مہنگائی کے بے رحم طوفان نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دیہاڑی دار مزدور سے لے کر متوسط طبقے کے سفید پوش شخص تک، ہر کوئی اپنی بقا اور بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے کٹھن نفسیاتی اور معاشی جنگ میں مصروف ہے۔ حالات جب ایسے ہوں کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہوں، تو ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری پہلے........

© Daily Urdu