Siasat Ka Kathin Safar Aur Nihal Hashmi Ki Istiqamat |
سیاست کا کٹھن سفر اور نہال ہاشمی کی استقامت
پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کا راستہ اکثر آزمائشوں کی بھٹی سے گزر کر نکلتا ہے۔ کچھ سیاستدان ہوا کے رخ کے ساتھ چلنا پسند کرتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نظریاتی وابستگی کی خاطر تپتی دھوپ میں کھڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آج کل کراچی کی سیاست اور وفاق کے گلیاروں میں ایک نام بڑی شد و مد سے گونج رہا ہے: "نہال ہاشمی"۔ یہ محض ایک نام نہیں، بلکہ ایک طویل سیاسی جدوجہد، قانونی مہارت اور میاں نواز شریف سے غیر متزلزل وفاداری کی ایک داستان ہے۔
نہال ہاشمی کا تعلق کراچی کے ایک پڑھے لکھے اور متوسط گھرانے سے ہے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک منجھے ہوئے قانون دان ہیں جن کی سپریم کورٹ تک رسائی اور قانونی........