Bartania Ke Baldiati Intikhabat, Keir Starmer Ki Maqbooliat Ka Imtihan

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات، کیر اسٹارمر کی مقبولیت کا امتحان

برطانیہ کی سیاست اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں 7 مئی 2026 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات محض مقامی کونسلرز کا چناؤ نہیں بلکہ ایک بڑے سیاسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انگلینڈ کی 134 کونسلز کی 5 ہزار سے زائد نشستوں پر 25 ہزار سے زائد امیدواروں کا میدانِ عمل میں اترنا اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ حالیہ برسوں کا سب سے بڑا سیاسی معرکہ ہے۔ اس بار کا انتخابی میدان جہاں معاشی بحران اور داخلی مسائل سے گھرا ہوا ہے، وہی عالمی سیاست اور کمیونٹی کے بدلتے ہوئے رجحانات بھی نتائج پر اثر انداز ہونے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم کیر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تھا، تو عوامی توقعات کا بوجھ بہت زیادہ تھا۔ اب تقریباً دو سال بعد یہ انتخابات ان کی پالیسیوں پر پہلا بڑا عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔ لیبر کے روایتی ووٹرز، جومہنگائی اور نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی بگڑتی صورتحال سے نالاں ہیں، اس بار خاموش احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر لیبر پارٹی لندن، برمنگھم اور مانچسٹر جیسے اپنے مضبوط قلعوں میں پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہتی........

© Daily Urdu