Shadi Ke Liye Umar Kam Likhwane Ka Faida?

شادی کے لئے عمر کم کروانے کا فائدہ؟

خوبصورت لڑکیوں کو شادی کے وقت دولہے سے عمر کے زیادہ ہونے کے معاملے میں کافی سہولت مل جاتی ہے۔ انکے پرکشش نین نقش عمر کو چھپا نہ بھی سکیں اگنور ضرور کروا دیتے ہیں۔ اس بات کو وہ خود بھی اچھے سے جانتی ہیں۔ مگر کچھ نہیں بھی جانتیں اور رشتہ ناطہ طے ہوتے وقت خود سے کم عمر لڑکے کو قبول کرنے سے انکار کرتی ہیں، اسی چکر میں شادی اور لیٹ ہوتی جاتی ہے کہ بعد میں ہمیں عمر کا طعنہ نہ ملے۔ کیونکہ لڑکی کے لیے خاوند سے عمر کے زیادہ ہونے کا طعنہ سہنا آسان نہیں ہوتا۔ خصوصا وہ طعنہ جب سسرال میں کوئی خاتون مارے یعنی ساس نند جیٹھانی دیورانی وغیرہ۔

لیکن ہر جگہ ایسا ہر گز نہیں ہوتا۔ آج پانچ سال بعد ایسا ہی ایک واقع شئیر کرنے لگا ہوں۔ کرونا ہی تھا ابھی۔ بلکہ ختم ہو رہا تھا۔ میری ایک پرانی سلام دعا والی ایک لڑکی نے رابطہ کیا کہ اسے مجھ سے ایک ضروری کام ہے۔ کسی دور میں ہم اچھے دوست رہے تھے۔ پوچھا بتاؤ کیا کام ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی عمر شناختی کارڈ پر دو سال کم کروانا چاہتی ہے۔ اسکے بعد میٹرک کی ڈگری پاسپورٹ اور گورنمنٹ جاب، اکاؤنٹ آفس کے ریکارڈ کو آپ ڈیٹ کرانا بھی مجھے کرنا ہے۔ اس سے پوچھا کہ ایسا کرنا کیوں ہے؟ تو اس نے بتایا جہاں رشتہ طے ہوا ہے وہ لڑکا مجھ سے ایک سال چھوٹا ہے۔ میں اپنی عمر دو سال کم کرکے اس سے چھوٹی ہونا چاہتی ہوں۔ مجھے اس کی عمر میں بڑی بیوی نہیں بننا۔ یہ بات دل و دماغ نہیں مانتا۔ لوگ اچھے ہیں لڑکا اچھا ہے پہلے........

© Daily Urdu