Reel Nahi Real

نجانے کب ایسا ہوا کہ میرا فون میرے لیے ایک مقناطیس بن گیا۔ ایسا کبھی بھی نہیں تھا جب میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہوتا تھا تب بھی نہیں۔ مگر اب؟ کھانا کھاتے بھی انگلی چل رہی ہوتی تھی، ٹوائلٹ میں بھی فون ساتھ لیجانے لگا، رات گئے تک فیس بک، انسٹا، ٹک ٹاک کے پھیرے یا کبھی کوئی فلم یا ڈرامہ سیریز، صبح اٹھ کے پہلا کام سارے نوٹیفکیشن چیک کرنا۔ مسجد سے نکل کر جوتا پہنتے ہوئے جیب سے فون نکال لینا، گاڑی چلاتے ہوئے بھی فون استعمال کرنا وغیرہ۔

اس سارے دورانیے میں کوئی پچاس فیصد فون کا ضروری استعمال بھی تھا۔ ای میلز چیک کرنا، وٹس ایپ پر ضروری رابطے، بلکہ مائکروسافٹ آفس کا بھی فون میں........

© Daily Urdu