Haq Do Awam Ko, Badal Do Nizam Ko |
حق دو عوام کو، بدل دو نظام کو
جماعت اسلامی کے چھٹے امیر کی حیثیت نے حلف اٹھا کر محترم حافظ نعیم الرحمان نے انقلابی اقدامات کرنا شروع کردیئے، عروس البلاد سے زندہ دلان لاہور کا رخت سفر باندھنے والے حافظ نعیم الرحمان نئی وضع وقطع کے آدمی ہیں، کراچی میں مظلوموں کی آواز بن کر شہرت پانے والی اس معتبر ہستی نے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا، اراکین نے پوری جماعت اسلامی ان کے حوالہ کردی، غزہ کا معاملہ یامسئلہ کشمیرہو امیر جماعت کا یہی پیغام ہے کہ جہاد اور مزاحمت میں عزت ہے، جو باطل کے سامنے دب اور لیٹ جاتے ہیں انکی دنیا میں نا کوئی عزت ہے نہ ہی آخرت میں حصہ، عصر حاضر میں ایران، امریکہ جنگ اسکی عمدہ مثال ہے۔
امیر جماعت اسلامی ہر سیاسی میٹنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل دیتے ہوئے واضع کر رہے ہیں، اپنے نشان اور جھنڈے پر انتخابی میدان میں اتریں گے، ہم نے اتحادی سیاست دفن کردی، انھوں نے نسل نو کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ روشن مستقبل آپ کا ہے، مایوس نہ ہوں، اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی 10لاکھ نوجوانوں کو "بنو قابل" پروگرام کے تحت آئی ٹی کی ٹریننگ دے گی، یہ سلسلہ کامیابی سے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں حتیٰ کشمیر میں جاری ہے۔
محترم حافظ نعیم الرحمان کا امتیاز ی وصف یہ ہے کہ انھوں نے زبانی، کلامی متاثرہ اور مظلومین کی حمایت کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کا عملی ثبوت بھی دیا اور متاثرین کی جائداد کے پیسے ایسے طاقتور افراد اور ادارہ سے نکلوا کردیئے جن کے سامنے بڑے سورماؤں کا پتا پانی ہو جاتا ہے، وجہ اس کی دیانت دار قیادت اور کردار سازی جماعت اسلامی کی میراث ہے،........