Haiya Jang Mein Hafiz Naeem Ur Rehman Ka Mudabirana Aur Dalerana Kirdar |
حالیہ جنگ میں حافظ نعیم الرحمان کا مدبرانہ اور دلیرانہ کردار
ایران، امریکہ، اسرائیل جنگ میں دو ہفتوں کے سیزفائر کے مابین وفاقی دارالحکومت اسلام میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کا اختتام اچھے نوٹ پر ہوا بہت سی باتوں پر اتفاق رائے ہوا کہ ان پر مزید بات چیت ممکن ہے، شنید ہے امریکی صدر اسی وینیو پر مذاکرات دوبارہ جاری رکھنے کے آرزو مند ہیں، فیلڈ مارشل کا حالیہ ایران کا دورہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، عالمی راہنماء بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس غیر معقول جنگ کا خاتمہ جلد از جلد ہوتاکہ گلشن کا کاروبار چلتا رہے۔
6 ہفتوں کی اس جنگ میں حکومت پاکستان کے علاوہ جس زیرک سیاسی شخصیت نے ایران، پاکستان کے مابین رابطے اور اتحاد کاکام کیا ہے وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم حافظ انجینئر حافظ نعیم الرحمان ہیں، جب ایرانی ریاست کے سربراہ اورفوج کے سپہ سالار آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت ہوئی، تو انہوں نے اس شہادت کو نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ملک بھر میں ان کے غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کروایا، یوں درہ خیبر سے سیالکوٹ اور لیاری سے کشمیر تک ایرانی سپہ سالار کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ امیر جماعت اسلامی محترم حافظ نعیم الرحمان نے آیت اللہ خامنہ کا نہیں بلکہ فرقہ پرستی کے خاتمے کا جنازہ پڑھا دیا ہے۔
انڈیا میڈیانے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کے تناظر میں ایران امریکہ ثالثی کو مسلکی رنگ دینے کی کاوش کی، اسی ریاست کے دیوبند مسلک کے علماء کرام نے........