Ashrafia Ka System Collapse Kyun Nahi Hota
اشرافیہ کا سسٹم کولیپس کیوں نہیں ہوتا
وزیر داخلہ ایک ایسی ریاست کے وزیر باتدبیر ہیں، جس میں دنیا بھر کی نعمتیں موجود ہیں، شائد ہی کرہ ارض پر ایسا کوئی ملک ہو، جس میں چاروں موسم، لہلاتے کھیت، سنگلاخ چٹانین، بہتے دریا، طویل و عریض صحرا اور گہرا سمندر ہو، جہاں دن بھر سورج چمکتا اور رات ستارے ٹمٹاتے ہو، برف پوش پہاڑ اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوں، مرغزاروں سے مزین، حسین وادیوں کا یہ مسکن ہو، دن بھر ٹھندی ہوائیں چلتی ہو، سمندری گزر گاہوں سے بڑے بحری جہاز ذریعہ تجارت ہوں، زیر زمین معدنیات کی دنیا آباد ہو، اس کی مٹی ذرخیز ہو، قدرتی چشمے، گرتی آبشاریں محسور کن ماحول میں موسیقی کے رنگ بھرتی ہوں، تابنا، لوہا اور نمک کی کانیں اسکے، مالی اور مادی وسائل ہوں، محنت کرنے والے جفاکش افراد اس کا اثاثہ ہوں، دودھ پیداکرنے والی ریاست اپنا مقام رکھتی ہو، اس کے کسان مٹی کو سونے میں بدلنے کا فن جانتے ہوں، خلیجی ریاستوں کو آباد کرنے کا سہر ا اس کے مزدوروں کے سر ہو، دنیا بھر میں اس کے ڈاکٹر، انجینئر، سائنس دانوں کا طوطی بولتا ہو، اس ریاست کے نظام پر ناکامی کا الزام نہیں دھر جاسکتا ہے، اس کو چلانے والے شائد ناکام لوگ ہوں مگر ریاست ہر گز نہیں ہو سکتی۔
کیا موصوف نہیں جانتے کہ اسکی پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے والے بابا ئے قوم کی تصویر کے سامنے یہ عہد نہیں کرتے کہ وہ اس ریاست سے وفا کریں گے، اس کی عزت، ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے اثاثوں کی حفاظت کریں گے، کیا ایسا ہی حلف دیگر اداروں کے........
