Kamyabi Ke 2 Formulae |
کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا، دنیا جہاں کا میڈیا اس کے سامنے تھا، یہ اس کی زندگی کا شان دار ترین دن تھا، اس نے بچپن میں سوچا تھا میں مارک سپٹز کا ریکارڈ توڑوں گا اور 2008ء میں اس نے یہ کر دکھایا، وہ اولمپکس میں 8گولڈ میڈل حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا کھلاڑی بن چکا تھا، اس نے سب سے پہلے والدین، دوستوں، دیکھنے والوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور پھر میڈیا کو اپنے میڈلز دکھائے۔
صحافیوں میں موجود کسی صحافی نے اونچی آواز میں اسے مبارک باد دی اور پھر جذبات سے بھرپور آواز میں کہا "مسٹر فلپس آج کا دن آپ کے لیے بہت لکی ہے" یہ سن کر اس نے صحافی کی طرف دیکھا، مسکرایا، مائیک پر جھکا اور پھر بولا "مسٹر اے بی سی میں آپ کونہیں جانتا تاہم میں اتنا جانتا ہوں مارک سپٹز نے 1972ء میں انسانی تاریخ میں پہلی بار سات گولڈ میڈل لیے تھے، 1972ء سے 2008ء تک ہزاروں تیراکوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، میں بچپن سے مارک سپٹز سے بڑا تیراک بننا چاہتا تھا۔
میں نے بے تحاشا محنت کی، میرا خیال تھا میں 2004ء کے ایتھنز اولمپکس میں اپنا یہ خواب پورا کر لوں گا، میں نے محنت بھی کی اور کوشش بھی، میں نے 8 میڈلز بھی حاصل کر لیے لیکن ان میں چھ گولڈ اور دو برونز تھے گویا اگر برونز کی جگہ یہ بھی گولڈ ہوتے تو میں مارک سپٹز کا ریکارڈ توڑ چکا ہوتا لیکن میں کام یابی کو ٹچ کرکے ناکام رہا" وہ رکا، لمبا سانس لیا اور پھر اسی صحافی سے پوچھا "اور مسٹر اے بی سی تم جانتے ہو میں کتنے سیکنڈز کی وجہ سے پیچھے رہ گیا تھا؟"
ہال میں سناٹا رہا، اس نے چند لمحے انتظار کیا اور پھر بولا " میں چند نینو سیکنڈز کی وجہ سے ہار گیا تھا، میں اپنا خواب پورا نہیں کر سکا تھا اور تم جانتے ہو مجھے نینو سیکنڈز کی یہ کمی پوری کرنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑی" وہ رکا، چند لمحے سوچا اور پھر بولا "مجھے چار سال میں دس ہزار گھنٹے پانی میں رہنا پڑا، یہ سالانہ اڑھائی ہزار گھنٹے اور روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے بنتے ہیں، میں نے ان چار برسوں میں کوئی چھٹی نہیں کی، میرا گھر، کار اور فلیٹ بک گیا لیکن میں پانی میں رہا، میرا کتا مر گیا، میں اسے دفن کرنے کے لیے بھی پانی سے باہر نہیں نکلا، میرے والدین، میری گرل فرینڈ اور میرے سارے دوست مجھے چھوڑ گئے مگر میں پانی سے باہر نہیں آیا، میرے خلاف کیسز بن گئے لیکن میں نے سوئمنگ پول نہیں چھوڑا اور پھر اس کے بعد آج کا وہ دن آیا جب آٹھ گولڈ میڈل میرے گلے میں ڈالے گئے لیکن تم اس کا سارا کریڈٹ آج کے دن کو دے رہے ہو، تم سمجھتے ہو آج کا دن میرے لیے لکی تھا جس کی وجہ سے مجھے آٹھ گولڈ میڈل ملے۔
مسٹر اے بی سی آج کا دن........