Musalman Ki Kamyabi Ya Nazriyati Mughalta? |
مسلمان کی کامیابی یا نظریاتی مغالطہ؟
امریکہ کی ریاست مشی گن سے ڈاکٹر عبدالرحمن محمد السید (Abdulrahman Mohamed El-Sayed) کا امریکی سینیٹ کا انتخاب جیتنا بلاشبہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر دنیا بھر میں مسلمانوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بعض حلقے اس کامیابی کو مسلمانوں کی سیاسی قوت، اسلام کی نمائندگی اور مغرب میں اسلامی تشخص کی فتح قرار دے رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا محض کسی شخص کا مسلمان ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ اس کے سیاسی نظریات، ترجیحات اور اقدار بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں گی؟
کسی مسلمان کا دنیا کے کسی بھی شعبے میں کامیاب ہونا یقیناً قابلِ مسرت ہے، لیکن اس کامیابی کو اسلامی نظریاتی کامیابی قرار دینے سے پہلے اس شخص کے افکار، نظریات اور سیاسی ترجیحات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ جذباتی وابستگی اور فکری حقیقت میں فرق کرنا ہی دراصل باشعور معاشروں کی پہچان ہے۔
ڈاکٹر عبدالسیّد کی سیاسی شناخت اور ان کے انتخابی بیانات کا جائزہ لیا جائے تو کئی ایسے معاملات سامنے آتے ہیں جو روایتی اسلامی اخلاقیات اور شریعت کے بنیادی تصورات سے واضح اختلاف رکھتے ہیں۔
پہلا معاملہ LGBTQ حقوق کی حمایت ہے۔ عبدالسیّد نے اپنی انتخابی مہم اور عوامی گفتگو میں LGBTQ کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وہ اس کمیونٹی کے آئینی اور قانونی حقوق کے دفاع کو اپنی سیاسی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ یہاں بنیادی سوال کسی انسان کی عزت، جان، مال اور قانونی تحفظ کا نہیں، بلکہ اس طرزِ زندگی کی اخلاقی اور شرعی توثیق کا ہے جسے اسلامی تعلیمات جائز قرار نہیں دیتیں۔ اسلام ہر انسان کے ساتھ عدل، حسنِ سلوک اور انسانی وقار کا درس دیتا ہے،........