Saneha Data Darbar, Media Aur Intizamia Ka Murimana Tarz e Amal |
میں جب پنجاب بیس اردو میڈیا کی منافقت اور پیٹ پرستی پر بات کرتا ہوں تو میرے بہت سارے دوست احباب ناراض ہوجاتے ہیں وہ کہتے ہیں "تم ایک متعصب اور تنگدل شخص ہو یہ بھی کہ پنجاب میں رہتے ہو اور۔۔ " میں ان دوست و احباب کی باتوں اور طعنوں کا بُرا نہیں مناتا منانا بھی نہیں چاہئے البتہ ان میں سے کچھ دوستوں کی یہ بات درست ہے کہ اردو میڈیا کے مالکان کی اکثریت مخصوص ذہنیت کی حامل ہے۔
نصف صدی سے کچھ اوپر کے ماہ و سال اردو میڈیا میں قلم مزدوری کرتے ہوئے بیت گئے یہ مشقت ابھی جاری سانسوں کی ڈور ٹوٹنے تک جاری ہی رہے گی کیونکہ مجھے اور کوئی کام بھی نہیں آتا یہاں تک کے دم درود اور تعویز گنڈے والا بھی نہیں ابا جان ترکے میں ولدیت اور نسب کے سوا کچھ نہیں چھوڑ گئے ان کے میرے نظریات میں سات سمندر حائل رہے اور ہیں لیکن ولدیت کے خانے میں ان کا اسم گرامی لکھتے ہوئے کبھی شرمندگی نہیں ہوئی۔
وہ اپنے نظریات پر پورے اخلاص سے قائم رہے یہاں تک کہ انہی نظریات پر قربان ہوگئے۔ تابوت میں بند ان کا جسد خاکی جب افغانستان سے خونی برج ملتان میں واقع ہمارے گھر لایا گیا تو چہرے کا وہی حصہ تابوت میں لگے شیشے کے سامنے تھا جو سلامت تھا اس حصے پر موجود اطمینان بھری مسکراہٹ سے میں نے یہ سبق حاصل کیا کہ انسان کا نظریہ جو بھی ہو اسے اس پر کامل استقامت سے عمل کرنا چاہئے۔
ساعت بھر کیلئے رُکیئے میں یہ عرض کیئے دیتا ہوں کہ نظریہ عمل کرنے کیلئے ہوتا ہے اوڑھنے کے لئے نہیں مطلب یہ کہ جو نظریہ آپ کو خانگی ذمہ داریوں سے فرار سیکھائے وہ نظریہ نہیں سراب ہوتا ہے سرابوں کے تعاقب میں جان اور خاندان کو جوکھم میں ڈالنا خود لذتی کے سوا کچھ نہیں۔
معاف کیجے بات کہیں سے شروع ہوئی اور کسی دوسری طرف نکل گئی سچ پوچھیں تو یہ بے اختیاری ہے ستاسٹھ برس کے سفر حیات میں نقد تجربے اٹھاون ساڑھے اٹھاون برسوں کے ہیں اب پچھلے چند برسوں سے میں جب لکھنے لگتا ہوں تو تجربے و........