Awam Aur Halaat Ke Darmiyan Jang Bandi Kab Hogi |
عوام اور حالات کے درمیان جنگ بندی کب ہوگی
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی یا ممکنہ صلح کی خبروں نے دنیا بھر میں ایک اطمینان کی لہر دوڑا دی ہے۔ عالمی منڈیوں نے سکون کا سانس لیا، تیل کی قیمتوں میں بے یقینی کم ہوئی، سرمایہ کاروں کے خدشات گھٹے اور عام لوگوں نے یہ امید باندھی کہ شاید ایک اور تباہ کن جنگ ٹل گئی ہے۔ جنگ صرف بارود اور گولیوں کا نام نہیں ہوتی بلکہ یہ معیشتوں کو کھا جاتی ہے، خوابوں کو جلا دیتی ہے اور نسلوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہے۔ اسی لیے جب دو بڑے حریف ممالک کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھتے ہیں تو پوری دنیا اسے خوش آئند قرار دیتی ہے۔ لیکن اس عالمی سکون کے پس منظر میں پاکستان کے عوام کا ایک سوال مسلسل گونج رہا ہے کہ دنیا نے تو سکھ کا سانس لے لیا، پاکستان کے عوام کو سکھ کا سانس کب نصیب ہوگا؟
پاکستان کا مسئلہ یہ نہیں کہ اس کے گرد جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں عام آدمی روزمرہ زندگی کی........