Karbala, Aik Intiqam Aal e Rasool Se
کربلا، ایک انتقام آلِ رسولؐ سے
دنیا کے سب یزید اسی غم میں مر گئے
سر مل گیا حسینؑ کا، بیعت نہیں ملی
پچھلے سال ان ایام میں میرا موضوع ایک ذاتی مشاہدے پر مبنی تھا، البتہ آج میرا موضوع ایسا ہے کہ جس زاویے سے ہم اس مقدمے کو کبھی نہیں سمجھ پاتے، یا شاید سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ بلاشبہ بہت سے مذہبی اسکالرز نے اہلِ بیتؑ کی شان میں بہت کچھ بیان کیا اور بالخصوص Gen-Z کے دلوں میں اہلِ بیتؑ کی محبت ہمیشہ کے لیے روشن کر دی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ اگلے سال ان ایام تک ہم زندہ رہیں گے بھی یا نہیں، اس لیے ان ایام میں تفرقے سے باہر نکل کر اہلِ بیتؑ کی اس عظیم قربانی کا مشاہدہ کریں اور دماغ کے دریچوں کو کھولنے کی کوشش کریں۔
ہمارے مولا علیؑ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اگر بغض ہے تو یہ نفاق ہے۔ یہ بات احادیث سے ثابت ہے، مگر اس کے باوجود بھی بنو امیہ کے دور میں مولا علیؑ پر ممبروں سے سبّ و شتم ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بالآخر عمر بن عبدالعزیز نے اس........
