Madoom Hota Ecosystem |
معدوم ہوتا ہوا ایکو سسٹم
انسان کا اپنے ماحول سے گہرا ناطہ ہے۔ انسانی زندگی کا آغاز اور ارتقاء ماحول کے ساتھ مطابقت سے ہی پروان چڑھے ہیں۔ ماحول کی بنیادی اکائیاں بھی وہی ہیں جن سے وجودِ انسانی کا خمیر اٹھا گیا ہے۔ ہوا جو ہمارے ماحول کا سب سے اہم جزو ہے نکتئہ آغاز سے انسانی سانس کے تکنیکی نظام کی گاڑی بذریعہ آکسیجن چلانے کے لئے بنیادی ایندھن فراہم کرتی آئی ہے۔ اب قصہ کچھ یوں ہے کہ ہم نے اس ہوا کو بھی زہر کا وہ گھر بنا دیا ہے جو ہمارے صحنِ حیات کو زندگی کی بجائے موت دینے پر قادر ہوگیا ہے۔ ہم نے فضائی آلودگی کو ایک اصطلاح "اسموگ" میں قید کرکے ان خطرناک زہریلے مادوں کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا ہے جن کا یہ اسموگ مرکب ہے جو ہماری زندگیوں کو تکالیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کا اہم موجب بن رہے ہیں۔
سب سے بڑی حقیقت اور المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں اسموگ کا لفظ کوئی نیا نہیں ہے ہر سال کئی شہر اسکی زد میں آتے ہیں جیسے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان اور پچھلے کچھ عرصے سے اب کراچی بھی اس منظر نامے کا حصہ بن گیا ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ ہماری ناقص منصوبہ بندی اور حکمرانوں کی بے حسی ہر آنے والے دن ہمیں زندگی کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کر ہی ہے۔ صبح سے شام تک ہماری فضا میں گرد اور زہریلے مادوں کی ایک واضح چادر تنی رہتی ہے جس سے بچنے کے لئے ہمارے امراء اپنے گھروں میں تو ائر پیوریفائر لگا لیتے ہیں مگر اس غریب کی کس کو پرواہ ہے جس نے صبح سے شام تک اس فضا میں سانس لیتے ہوئے رزق کے چند........