Zehra Nigah Ki Shayari Ke Mozuat

زہرا نگاہ کی شاعری کے موضوعات

اردو شاعری میں خواتین کی آواز ہمیشہ موجود رہی ہے تاہم اسے حقیقی معنوں میں شناخت اور وقار بعد کے ادوار میں عروج حاصل ہوا۔ اس سلسلے میں زہرا نگاہ کا نام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی شاعری نہ صرف نسائی احساسات کی نمائندہ ہے بلکہ انسانی جذبات، سماجی حقیقتوں اور اخلاقی اقدار کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ زہرا نگاہ کی شاعری کے موضوعات میں سادگی، گہرائی اور تاثیر کا حسین امتزاج ملتا ہے۔

زہرا نگاہ کے ہاں محبت ایک مہذب اور باوقار جذبے کے طور پر سامنے آتی ہے۔ ان کی نظموں میں رومانوی احساسات میں ایک ٹھہراؤ اور شائستگی ہے۔ وہ جذبات کو چیخ و پکار کی بجائے خاموشی اور تہذیب کے ساتھ بیان کرتی ہیں:

یہ جو تم مجھ سے گریزاں ہو مری بات سنو ہم اسی چھوٹی سی دنیا کے کسی رستے پر

اتفاقاً کبھی بھولے سے کہیں مل جائیں کیا ہی اچھا ہو کہ ہم دوسرے لوگوں........

© Daily Urdu