menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Kitab Ghair Zaroori Ho Chuki?

17 0
17.05.2026

کیا کتاب غیر ضروری ہوچکی؟

ایک زمانہ تھا جب کتاب انسان کی سب سے بڑی دوست، استاد اور رہنما سمجھی جاتی تھی۔ گھروں میں الماریاں کتابوں سے بھری ہوتی تھیں، شامیں مطالعے میں گزرتی تھیں اور بچے کہانیوں کی کتابوں کے ذریعے خواب دیکھنا سیکھتے تھے۔ آج یہ سوال شدت سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا کتاب غیر ضروری ہوچکی ہے؟ کیا موبائل فون، سوشل میڈیا اور شارٹس ویڈیوز کے دور میں کتاب کی اہمیت ختم ہوگئی ہے؟ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کتاب پیچھے رہ گئی ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ کتاب آج بھی انسانی شعور، فہم، تہذیب اور شخصیت کی تعمیر کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔ فرق صرف یہ آیا ہے کہ انسان نے اپنی توجہ اور ترجیحات بدل لی ہیں۔

کتاب صرف کاغذ پر لکھی ہوئی سطریں نہیں ہوتیں بلکہ یہ انسان کے تجربات، خیالات، احساسات اور صدیوں کی دانش کا خزانہ ہوتی ہے۔ ایک اچھی کتاب انسان کو سوچنا سکھاتی ہے، سوال پیدا کرتی ہے، ذہن کو وسعت دیتی ہے اور شخصیت میں گہرائی پیدا کرتی ہے۔ دنیا کی ہر بڑی تہذیب نے کتاب کو علم اور ترقی کی بنیاد سمجھا۔ جن قوموں نے مطالعے کو اپنایا، وہ سائنس، فلسفہ، معیشت اور سیاست میں آگے بڑھ گئیں جبکہ جن قوموں نے کتاب سے رشتہ توڑا، وہاں فکری زوال پیدا ہوا۔

آج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انسان کے پاس معلومات تو بہت ہیں مگر علم کم ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا نے معلومات کی رفتار تیز ضرور کی ہے لیکن سوچنے کی صلاحیت........

© Daily Urdu