Pakistan Kis Simt Ja Raha Hai? |
پاکستان کس سمت جا رہا ہے؟
پاکستان کی معیشت اس وقت ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں بیرونی دباؤ، اندرونی کمزوریاں اور عالمی حالات کی پیچیدگیاں یکجا ہو کر ایک گہرا معاشی بحران تشکیل دے رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار اس امر کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ ملکی تجارتی توازن مسلسل بگڑتا جا رہا ہے اور معاشی سرگرمیوں کا دھارا ایک غیر یقینی سمت اختیار کر چکا ہے۔ تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ، برآمدات میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کا بڑھتا ہوا بوجھ ایسے عوامل ہیں جو نہ صرف موجودہ معاشی استحکام کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ مستقبل کے امکانات کو بھی دھندلا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ کے عرصے میں تجارتی خسارہ تقریباً 28 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ اضافہ محض ایک عددی تبدیلی نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں کئی ساختی اور خارجی عوامل کارفرما ہیں۔ برآمدات میں 8 فیصد سے زائد کمی اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان کی پیداواری صلاحیت، عالمی منڈیوں میں مسابقت اور برآمدی حکمت عملی میں بنیادی مسائل موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر، جو ملکی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے، اپنی روایتی مضبوطی کھوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ چاول اور دیگر غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی زرعی........