Mehnat Kash Ki Jeet |
ریاستوں کی کامیابی کا حقیقی معیار صرف معاشی اشاریوں یا ترقیاتی منصوبوں کی کثرت نہیں بلکہ وہ اعتماد، اطمینان اور تحفظ بھی ہے جو ان کے شہری خصوصاً محنت کش طبقہ اپنے قومی نظام سے محسوس کرتا ہے۔ جب قانون سازی کا رخ عوامی فلاح، سماجی انصاف اور انسانی وقار کے فروغ کی جانب ہو تو ترقی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں رہتی بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔
ترمیمی فنانس بل 2026-27 کے ذریعے صوبائی ایمپلائز سوشل سیکورٹی اداروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈز کو انکم ٹیکس سے استثنا دینا اسی روشن اور دوراندیش ریاستی فکر کا مظہر ہے۔ یہ اقدام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ قومی وسائل کو ان اداروں کی مضبوطی اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے........