Masnoi Zahanat Aur Jang Ka Naya Rukh

مصنوعی ذہانت اور جنگ کا نیا رخ

عصرِ حاضر کی جنگیں محض بارود، توپ و تفنگ اور عددی برتری کا کھیل نہیں رہیں بلکہ وہ ایک ایسے پیچیدہ اور کثیرالجہتی منظرنامے میں داخل ہو چکی ہیں جہاں معلومات، رفتار اور فیصلہ سازی کی ذہانت فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ مصنوعی ذہانت، جسے کبھی محض سائنسی تخیل کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اب عملی طور پر میدانِ جنگ کی حرکیات کو ازسرِنو مرتب کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید عسکری حکمتِ عملی میں اس ٹیکنالوجی کا انضمام نہ صرف ایک ترجیح بن چکا ہے بلکہ اسے برتری کے بنیادی ستون کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ اور دیگر حساس خطوں میں جاری تنازعات نے اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے۔ جہاں ماضی میں معلومات کا حصول ایک وقت طلب اور محدود عمل تھا، وہیں آج مصنوعی ذہانت کے ذریعے وسیع پیمانے پر ڈیٹا کو لمحوں میں پرکھا جا سکتا ہے۔ امریکی افواج کی جانب سے اسی ٹیکنالوجی کا استعمال اس تبدیلی کی ایک نمایاں مثال ہے، جہاں میدانِ جنگ سے حاصل ہونے والی معلومات کو فوری طور پر تجزیے کے مرحلے سے گزار کر فیصلہ سازی کے عمل کو نہایت مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

اس نئی حکمتِ عملی کا بنیادی جوہر "رفتار کے ساتھ درستگی" ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام نہ صرف ممکنہ خطرات کی فوری نشاندہی کرتے ہیں بلکہ ان کے........

© Daily Urdu