menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America, Venezuela Aur Sarmaa Ki Siasat

23 17
24.01.2026

عالمی سیاست میں بعض واقعات بظاہر نظریات، جمہوریت یا انسانی حقوق کے نام پر وقوع پذیر ہوتے ہیں، مگر جب ان کی تہہ میں جھانکا جائے تو طاقت، سرمائے اور مفادات کی وہ کہانیاں سامنے آتی ہیں جو عالمی نظام کی اصل روح کو بے نقاب کر دیتی ہیں۔ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت بھی کچھ ایسی ہی مثال ہے، جہاں ایک خود مختار ریاست کی سیاسی بے بسی، عالمی طاقت کی مداخلت اور کارپوریٹ سرمایہ داری ایک ایسے موڑ پر آ کر ملتی ہے جو جدید دنیا میں سیاست اور معیشت کے گٹھ جوڑ کو پوری شدت سے عیاں کر دیتا ہے۔

غیر ملکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وینزویلا میں براہ راست مداخلت کے نتیجے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ارب پتی سرمایہ کاروں کے لیے اربوں ڈالر کے منافع کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد جو سیاسی خلا پیدا ہوا، وہ محض اقتدار کی تبدیلی تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے ریاستی اثاثوں کو عالمی مالیاتی شکاریوں کے لیے ایک کھلا میدان بنا دیا۔ اس تمام عمل کا سب سے نمایاں اور فائدہ اٹھانے والا کردار پال سنگر اور اس کے زیر اثر سرمایہ کاری نیٹ ورکس کو قرار دیا جا رہا ہے۔

پال سنگر، جو ہیج فنڈز کی دنیا کا ایک طاقتور اور متنازع نام سمجھا جاتا ہے، طویل عرصے سے ان ممالک کے سرکاری اثاثوں پر نظریں جمائے بیٹھا رہا ہے جو معاشی کمزوری یا سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوں۔ وینزویلا کا معاملہ اس کے لیے ایک سنہری موقع بن کر ابھرا۔ فوربز........

© Daily Urdu