Abdali Missile: Difai Istehkam, Wazeh Paigham

ابدالی میزائل: دفاعی استحکام، واضح پیغام

خطۂ جنوبی ایشیا ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی کروا رہا ہے کہ امن کی بقا محض خواہشات سے نہیں بلکہ مضبوط دفاعی توازن سے مشروط ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے نے نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن کو نئی معنویت دی ہے بلکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تیاری کسی بھی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ 3 مئی 2025 کو جنگی مشق "انڈس" کے تحت ہونے والا یہ تجربہ محض ایک تکنیکی مظاہرہ نہیں بلکہ ایک جامع دفاعی پیغام تھا، جس نے دشمن کے ممکنہ جارحانہ عزائم کے مقابلے میں پاکستان کے عزم، صلاحیت اور تیاری کو دوٹوک انداز میں نمایاں کیا۔

ابدالی میزائل سسٹم، جو زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی استعداد سے لیس ہے، جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ایک مؤثر دفاعی ہتھیار ہے۔ اس تجربے کی اہمیت اس لیے بھی دوچند ہو جاتی ہے کہ اس میں نہ صرف میزائل کی پرواز، ہدف تک رسائی اور درستگی کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا بلکہ جدید نیوی گیشن سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مربوط ڈھانچے اور آپریشنل تیاریوں کو بھی جانچا گیا۔ یوں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ تجربہ محض ایک ہتھیار........

© Daily Urdu