menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Fitrat Ki Kahani Rangon Ki Zubani

12 1
07.02.2026

پھول، خوشبو اور رنگ فطرت کی بدلتی رتوں کی بنا پر ہیں اور مصور ان متحرک لمحوں کو اپنے کینوس پر مُقید کر لیتا ہے۔ وہ فنا کو بقا کا روپ دیتا ہے۔ ناظرین مصور کی فنکارانہ بصیرت اور ہنر سے گزرتے لمحوں کا لطف اٹھاتے ہیں، ہر رنگ، ہر منظر ان کے دل میں فطرت کی رعنائی، دلکشی بکھیر دیتا ہے۔

فطرت ہم آہنگی، توازن اور حسن کی علامت ہے۔ مصور کے لیے ایک ہمہ وقت موجود محرک اور خاموش استاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ رنگ، شکل، روشنی، سائے اور فطری تنوع ہمیشہ سے فنکار کے شعور اور لاشعور کو تشکیل دیتے آئے ہیں اور یہی عناصر عظیم شاہکاروں کی بنیاد بنتے ہیں۔

جدید دور میں زندگی کی رفتار اس قدر تیز ہو چکی ہے کہ انسان ایک مشینی نظام کا حصہ بن کر رہ گیا ہے۔ روزمرہ کی جدوجہد، ذہنی دباؤ اور مادّی مصروفیات نے انسان کو فطرت سے دور کر دیا ہے۔ ایسے میں فطرت کے ساتھ گزارے گئے چند لمحے ذہنی سکون اور سرشاری عطا کرتے ہیں اور یہی لمحے ایک فنکار کے لیے تخلیقی توانائی کا سرچشمہ بنتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں نائلہ عامر کی نمائش لاہور میں "O Art Space" گلبرگ میں منعقد ہوئی۔ ان کے فن پارے فطری مناظر، بدلتے موسم، مخصوص وقت اور لمحاتی کیفیات کو پیش کرتے ہیں۔........

© Daily Urdu