Maryam Ki Guddi Ab Bulandion Par Hai |
مریم نہ صرف ایک بہتریں ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئی ہیں بلکہ ان کے دل میں عوام کا درد ان کے چہرے پر چھلکتا ہوا دکھائی دیتا ہے جس کی دلیل ان کے اقتدار کے دو سالوں کا ایک ایک لمحہ بذات خود ہے۔ وہ خواہ شریف شہریوں کی عزت و مال کی حفاطت کا معاملہ ہو یا بنیادی ضروریات تک رسائی ہو کہیں بھی مریم کی کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔
حقیقیت تو یہ ہے کہ خود شہریوں کے وہم و گمان میں بھی وہ سہولیات، خواہشات یا مراعات نہیں تھیں جو مریم نے بلا مانگے عوام کو دے دی ہیں۔ یہ سب کہنا تو آسان ہے مگر کرنا بہت مشکل ہے جسکی پنجاب کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی مستقبل میں کوئی مریم کی ان مثالوں کا مقابلہ کر پائے گا۔ سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ ان کی ترقی و امن کا ماڈل بیوروکریسی کے ہاتھوں کامیاب ہو رہا ہے۔
مریم کے الفاظ عوام کے دلوں میں سرایت کرتے ہوئے ایسے دکھائی دیتے ہیں گویا شیشے کے برتن میں پانی اتر رہا ہو۔ اس کی وجہ ان کے الفاظ کا وہ........