Ye Middle Class Ke Mohabbat Karne Wale |
یہ مڈل کلاس کے محبت کرنے والے
یہ جو مڈل کلاس کے والدین ہوتے ہیں۔ یہ محبت کے نام پر زندگی اپنے لیے مشکل بھی بناتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی۔ ان کی محبتیں یہ "مت کرو، وہاں مت جاو، وہ لڑکا ٹھیک نہیں" یہ روکنے کی ہر محبت کا بھرپور اظہار ایسے ہی کرتے ہیں اور کرتے بھی اتنے بھونڈے طریقے سے کہ سامنے والے کو لگے کہ اس پر مسلسل شک کیا جا رہا ہے۔ ان کی محبت سے شک نکال دیں تو لگے گا کہ انہیں محبت ہی نہیں۔
یہ محبت میں بالکل بھی expressive نہیں ہوتے۔ محبت بھی ڈانٹ ڈپٹ کو لازم جانتے ہیں: پیسے تو دے رہی ہوں مگر حساب ایک پیسے کا لے لوں گی۔ جب خود کماو گے تو پوچھیں گے؟ ادھر بچہ گیا اور ادھر دعاؤں کی قطار لگا دی۔ صندوقچی میں صدقے کے پیسے ڈال دیئے۔
یہ ایک دوسرے کے لیے زندگی بھر قربانیاں دیتے ہیں مگر شرماتے ہیں کہ اس کا تذکرہ نہ کیا جائے۔ قربانیوں میں کسی بہانے سے خود کو غائب یا زیادہ سے زیادہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔ بیٹا جوگرز کی فرمائش کرے تو پیسے جمع کرتے رہتے ہیں۔ وہ تو فرمائش کرکے........