Shohar Ko Shadi Ke Baad Kin Vitamins Ki Zaroorat Hoti Hai |
شوہر کو شادی کے بعد کن وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے
ایک عام انسانی جسم وٹامنز کی کمی یا زیادتی کا شکار ہوتا ہے لیکن یہ معاملہ میڈیکل سائنس کے ہاتھ میں اس وقت تک رہتا ہے جب تک آپ بیوی کے ہاتھ نہ لگے ہوں میری مراد یہ ہے کہ آپ کی سادی زندگی کے س پر تین نکتے نہ آگئے ہوں۔
شادی کے بعد آپ کے وٹامنز کی کمی یا زیادتی کا دار و مدار بیوی کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ آپ کی زندگی بھر کی صحت اسی کے مرہون منت ہوتی ہے جس میں آپ کے لیے منت کرنے کی کوئی گنجائش بلکہ آسائش نہیں ہوتی ہے۔
Vitamin - Fear (Vitamin F1)
یہ وٹامن کنواروں کے جسم میں شادی سے پہلے ناپید ہوتا ہے جس کے باعث وہ زندگی کی رنگینیوں سے بے خوفی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ شادی کے بعد یہ یہ ناپید وٹامن ایک ناہید یعنی بیوی کے آنے کے بعد مسلسل بڑھا رہتا ہے۔ بندہ ہر وقت عدم اعتماد کا شکار رہتا ہے۔ شادی کے بعد اس کا بڑھا رہنا انسان کو مضمحل کر دیتا ہے۔ استقلال و استدلال نام کو نہیں رہتا۔ اس کے جسم میں کمی کے لیے کوئی سپلیمنٹ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس میں کمی کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو سے تین مرتبہ کنوارے دوستوں میں بیٹھیں۔ ان کی باتیں سنیں اور اپنے گزرے دن یاد کریں۔ یہ طبیعت میں افاقے کی واحد........