Kya Aap Ke Muhalay Mein Gidh Party Hai?

کیا آپ کے محلے میں گدھ پارٹی ہے؟

آج کل بندہ ورکنگ ڈیز میں مرے تو آنے والے سوچتے ہیں۔ ہفتہ یا اتوار ہی کو مر جاتا۔ مطلب یہ کہ جس دن ہماری چھٹی ہو اس دن بندے کی دنیا سے چھٹی ہو۔ دوسرا آپشن یہ ہوتا ہے نماز جنازہ مغرب پر ہو تو آسانی سے پہنچ جائیں گے۔ انسان اب ملک الموت کو آپشنز دینے کی سوچتا ہے۔ وہ تو ملک الموت اللہ تعالٰی کے علاوہ کسی کی سنتا کہاں ہے۔ بس جو حکم ہوا بجا لایا۔ یہی وجہ ہے آج کل جنازوں میں موت کی سی خاموشی ہوتی ہے۔ نماز جنازہ میں تو لوگ نظر بھی آتے ہیں لیکن میت گاڑی سے ایسے دور رہتے ہیں جیسے مرحوم کی جگہ انہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ قبرستان پہنچیں تو بس سے دو تین چنجی جتنے لوگ نکلتے ہیں۔

ان گنتی کے لوگوں میں کچھ دردِ شکم رکھنے والے بھی ہوتے ہیں۔ صبح سے رات بارہ بجے تک کسی بھی وقت تدفین یو آپ انہیں موجود پائیں گے۔ تدفین سے فاتحہ تک یہ دستیاب ہوں گے۔ فاتحہ کے بعد فاتحانہ شان سے نکل کر یہ بتاتے ہیں کہ مرحوم کا کھانا ہمارے پیٹ میں اترا تو سمجھو بندہ صحیح معنوں میں قبر میں اترا ہے۔ ہمارے محلے میں ایسے لوگوں گدھ پارٹی کہا جاتا ہے۔

ان کے بندے مردہ تلاش مہم پر روز نکلتے ہیں۔ یہ مہم ایک نیٹ ورک کے تحت چلائی جاتی ہے۔ اگر ہمارے محلے میں کوئی بندہ اللہ کو پیارا نہ ہوا تو دوسرے محلے سے خبر کر دی جاتی ہے۔ یہ لوگ حقیقی موت سے........

© Daily Urdu