menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Yaqeen Dono Taraf Se Toot-ta Hai

27 0
previous day

یقین دونوں طرف سے ٹوٹتا ہے

یقین ایک احساس ہے جو دو دلوں کے درمیان پل بناتا ہے۔ یہ رشتہ صرف ایک طرف سے قائم نہیں ہوتا بلکہ دونوں طرف سے جڑتا ہے۔ کسی بھی رشتے میں اعتماد اور یقین کی بنیاد اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب دونوں ایک دوسرے کے احساسات، خواہشات اور باتوں کو اہمیت دیں۔

اکثر ہم اپنے بڑوں سے کوئی خواہش یا فیصلہ شیئر کرتے ہیں تو وہ اس بات پر غور کرنے کے بجائے کہ ہماری خواہش ہمارے حق میں بہتر ہے یا نہیں، فوراً حیرانگی سے کہتے ہیں: "مجھے یقین نہیں تھا کہ تم مجھ سے ایسی بات کرو گے، مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی، تم نے میرا یقین توڑ دیا"۔

لیکن شاید وہ یہ نہیں سمجھ پاتے کہ جس شخص نے کوئی قدم عملی طور پر اٹھانے کے بجائے آپ سے مشورہ کیا، اپنی خواہش کا اظہار کیا اور آپ کا ساتھ مانگا، اس نے بھی تو پورے یقین کے ساتھ اپنی بات آپ کے سامنے رکھی تھی۔ اسے بھی یہ امید تھی کہ آپ اسے سمجھیں گے، اس کے احساسات کا احترام کریں گے اور اس کی بات سنیں گے۔

ذرا ایک بیٹی یا بیٹے کی کیفیت کو سمجھنے کی کوشش کریں جو اپنے والدین کے سامنے اپنی پسند، اپنی خواہش یا زندگی کے کسی اہم فیصلے کا........

© Daily Urdu