menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nekiyon Ki Galg

11 0
latest

بچپن میں شاید ہم سب کے پاس ایک گلک ہوا تھی۔ کوئی اس میں اپنے پسندیدہ کھلونے خریدنے کے لیے پیسے جمع کرتا تھا، کوئی نئی کتاب، نئے کپڑے یا جوتے لینے کا خواب سجاتا تھا اور کوئی یہ سوچ کر سکے ڈال دیتا تھا کہ شاید کسی مشکل وقت میں یہی جمع پونجی کام آ جائے۔

مقصد سب کا الگ الگ ہوتا تھا، لیکن ایک عادت سب میں مشترک تھی، گلک میں جمع کرنا۔

وقت گزرا، ہم بڑے ہو گئے، مگر گلک کہیں پیچھے رہ گئی۔ آج بھی ہم پیسے جمع کرتے ہیں، بینک بیلنس بڑھاتے ہیں، مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ جمع کی ہوئی چیز ایک دن ضرورت کے وقت کام آتی ہے۔ لیکن کبھی ہم نے سوچا کہ اگر پیسوں کی ایک گلک ہو سکتی ہے تو نیکیوں کی گلک کیوں نہیں؟

روزمرہ زندگی میں ہم بے شمار اچھے کام کرتے ہیں۔ کسی پریشان انسان کی مدد کرتے ہیں، کسی کو راستہ بتاتے ہیں، کسی کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں، کسی کے دکھ میں شریک ہوتے ہیں، کسی کی غلطی معاف کر دیتے ہیں، کسی کی عزت بچا لیتے ہیں، یا کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آتے ہیں۔

لیکن پھر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے لیے ہم آسانیاں پیدا........

© Daily Urdu