Dil Dukhane Walon Ka Shukriya

آج کا کالم تھوڑا سا مشکل ہے۔ مگر کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ مشکل اس لحاظ سے ہے کہ آج ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے ہمارا دل دکھایا۔ شکریہ ادا کرنے سے پہلے ہمیں ان پہ ہمیں غصہ ہے۔ ہمیں ان سے شکایات ہیں۔ ہماری انا ہمیں معاف کرنے کی اجازت نہیں دے رہی اور ہم کام کرنے جا رہے ہیں شکریہ ادا کرنے کا۔ یہ دل دکھانے والے لوگوں کا بھی کردار اللہ نے کمال بنایا ہے۔ ان کی وجہ سے ہم اللہ کے سامنے روتے ہیں۔ اللہ تعالی سے ان کی شکایتیں کرتے ہیں اور پھر کہیں جا کے مانتے ہیں۔ 70 ماؤں سے بھی زیادہ محبت صرف اللہ تعالی کرتا ہے اور اس بات کا احساس ہو جانا بھی بہت بڑی بات ہے اور پھر جس نے اس بات کا احساس دلایا ہو۔ وہ برا انسان کیسے ہوا؟ اس نے تو ہمارا فائدہ کیا۔ اب یہ آپ کا امتحان ہے کہ آپ اس کو کس طرح سے حل کرتے ہیں؟

خود سے سوال پوچھیں۔ کیا اس کے دل دکھانے کے بعد آپ اللہ کے قریب ہوئے کہ نہیں؟ کیا جس نے آپ کا دل دکھایا دل دکھنے کے بعد آپ مضبوط ہوئے کہ نہیں؟ کیا آپ نے کچھ نیا نہیں سیکھا؟ کیا آپ کو احساس نہیں ہوا کہ آپ کے اندر ایک صفت ہے معاف کرنے کی صفت۔ معاف کرنے والا اور معافی مانگنے والا انسان اللہ کو پسند ہے۔ کیا آپ نے........

© Daily Urdu