Pakistan Ka Taleemi Nizam: Har Bohran Ka Pehla Nishan
پاکستان کا تعلیمی نظام: ہر بحران کا پہلا نشانہ
پاکستان کا تعلیمی نظام کورونا کے بعد شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے اور بدقسمتی سے یہ اس حد تک تجربات کی نذر ہوگیا ہے کہ گویا یہ مندر کا گھنٹا بن چکا ہے جسے ہر کوئی آ کر بجا جاتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے۔ ہر محکمہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو نشانہ بناتا ہے اور تعلیمی نظام کو بند یا محدود کرنے کے فیصلے کر لیتا ہے۔ جب زلزلہ آ جائے، صحت کا نظام درہم برہم ہو جائے، مواصلاتی نظام متاثر ہو جائے، سیاسی احتجاج کی وجہ سے سڑکیں بند ہو جائیں یا حکومت کو اخراجات کم کرنے ہوں تو سب سے پہلے تعلیمی........
