Sri Lanka, Jaye Ho

صبح کے پانچ بج کر آٹھ منٹ تھے۔ بحرِ ہند کی تاریکی میں ایک پیغام ابھرا جو کسی نے بھیجا تھا مگر جانتا تھا کہ شاید کوئی سنے نہ سنے۔ ایرانی فریگیٹ آئی آر آئی ایس دینا نے ڈسٹریس کال بھیجی، دھماکے کی اطلاع دی اور پھر دو سے تین منٹ کے اندر بحرِ ہند کی تہہ میں چلی گئی۔ 87 ملاح ڈوب کر مر گئے۔ 32 بچے۔ قریب ساٹھ کے بارے میں ابھی تک کوئی نہیں جانتا۔ یو ایس ایس شارلوٹ نے دو Mk 48 ٹارپیڈو فائر کیے تھے، ایک خطا گیا، ایک نے جہاز کی کمر توڑ دی۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار امریکی آبدوز نے کسی بحری جہاز کو ٹارپیڈو سے غرق کیا تھا اور وہ جگہ گال، سری لنکا سے صرف 19 ناٹیکل میل دور تھی۔

یہ جہاز کوئی بھٹکا ہوا مسافر نہیں تھا۔ آئی آر آئی ایس دینا سات دن پہلے تک ہندوستان کی بندرگاہ وشاکھاپٹنم میں بھارتی بحریہ کی مشقوں "میلان 2026" میں شریک تھا۔ 74 ملکوں کی بحریہ اس تقریب میں آئی تھی۔ ملاحوں نے تاج محل دیکھا تھا، شہری پریڈ میں حصہ لیا تھا، کیلاش گری کی چوٹی پر کھڑے ہو کر افق دیکھا تھا۔ 25 فروری کو جہاز بھارتی پانیوں سے رخصت ہوا، گھر کی طرف روانہ ہوا۔ بھارتی فوج نے........

© Daily Urdu