Trump Re Trump, Teri Kon Si Kal Seedhi? |
ٹرمپ رے ٹرمپ، تیری کون سی کل سیدھی؟
اپنے آپ کو سب سے بہتر اور برتر سمجھنا جسے نفسیات کی دنیا میں احساسِ برتری کہا جاتا ہے، ایک ایسی ذہنی کیفیت ہے جو اکثر انسان کو حقیقت سے دور لے جاتی ہے۔ جدید نفسیات کے بانی Sigmund Freud کے مطابق احساسِ برتری دراصل اکثر اوقات احساسِ کمتری کی ایک شکل ہوتا ہے۔ یعنی جو شخص اندر سے کمزور ہوتا ہے وہ خود کو دوسروں سے زیادہ بڑا اور اہم ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اسی لیے تاریخ میں بڑے بڑے مفکرین اور رہنماؤں نے خود پسندی سے بچنے کی تلقین کی ہے۔ اسلامی تاریخ میں خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ کا ایک قول مشہور ہے کہ "مجھے سب سے زیادہ جس چیز سے ڈر لگتا ہے وہ خود پسندی ہے"۔ یعنی انسان اگر یہ سمجھنے لگے کہ وہ سب سے بہتر ہے تو یہی اس کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔
آج کی عالمی سیاست میں اگر کسی شخصیت کو اس نفسیاتی کیفیت کی علامت سمجھا جائے تو بہت سے ناقدین کی نظر میں وہ امریکی صدر Donald Trump ہیں۔ ان کے طنزیہ اور خود پسند بیانات، رنگین طرزِ زندگی اور جارحانہ انداز نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا میں سیاست، میڈیا اور عوامی رائے کو متاثر کیا ہے۔ یہی وہ پہلو ہیں جو ٹرمپ کو ایک متنازع مگر ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنائے رکھتے........