Pakistan Mein Gadhon Ki Tadad Mein Izafa
پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ
دو جون 2026ء کے ایک اخبارات میں ایک خبر چھپی کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد تقریباً 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ خبر بظاہر عام سی محسوس ہوتی ہے، مگر اگر غور کیا جائے تو گدھا دنیا کے قدیم ترین اور مفید ترین جانوروں میں سے ایک ہے جس نے انسانی تہذیب کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
میرا تعلق پاکستان کے جس شھر سے ہے وہ ایک گورے بابا کے نام پر ہے اور وہ گرمی اور گدھا گاڑیوں کے لحاظ سے مشھور ہے، جی ہاں آپ سمجھ گئے ہونگیں۔ کہ میرا اشارہ سندھ کے سرحدی ضلع جو کہ پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع، جیکب آباد کی طرف ہے، جو کہ جنرل جان جیکب کے نام پر ہے اور اس کی قبر پر وہیں پر ہے۔ جہاں آپ جب اپنے گھر سے نکلو گے بازار کے لئے یا کسی سرکاری دفتر میں کسی کام کے لئے تو آپ کے استقبال کے لئے سب سے پہلی نظر گدھا گاڑیوں پر پڑے گی۔
ویسے آجکل گدھے ہر جگہ پائے جاتے ہیں، چاہے وہ اسکول ہو یونیورسٹی ہو یا پھر سرکاری دفاتر۔
گدھے کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق گدھے کو سب سے پہلے تقریباً پانچ سے سات ہزار سال قبل شمالی افریقہ اور مصر کے علاقوں میں پالتو بنایا گیا۔ اس کے آباؤ اجداد افریقی جنگلی گدھے تھے جو آج بھی چند علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ قدیم........
