Insani Sehat Ka Raz, Muhammad Ke Qadmon Mein (3) |
یہ میرا تیسرا کالم ہے، یہ تسلسل ہے اس سلسلے کا جس کا آغاز میں کرچکا ہوں، جس میں سیرتِ نبوی ﷺ کے ھر ایک ایسے عمل پر روشنی ڈالی جائے گی جو آج جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں ایک مکمل طرزِ زندگی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جن پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنی عملی زندگی میں مستقل عمل فرمایا۔
اور آج جس عمل کا ذکر یہاں کررہے ہیں وہ ہے ھمارے آقا و مولا ﷺ کے نیند سے بیدار ہونے کا عمل۔ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ "نبی کریم ﷺ جب رات کو نیند سے بیدار ہوتے، تو فوراً بستر سے اٹھ کھڑے نہیں ہوتے تھے"۔ بلکہ پہلے بیداری کی دعا پڑھتے، اللہ کا ذکر کرتے اور پھر آہستگی سے اٹھتے۔
صحیح بخاری اور مسلم کی روایات میں آیا ہے کہ نبی ﷺ جب رات کے وقت نماز (تہجد) کے لیے اٹھتے، تو پہلے اپنی دائیں طرف منہ کرکے صبح کی دعا (دعاء الاستيقاظ) پڑھتے اور پھر آہستہ آہستہ اٹھتے۔
اکیسویں صدی کا انسان جدید میڈیکل سائنس، مہنگے آلات اور پیچیدہ تھیوریز کے ذریعے صحت کے راز تلاش کر رہا ہے، مگر حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ انسانی صحت کے وہ بنیادی........