Mamla Brazil Ki Upset Shikast Ka |
معاملہ برازیل کی اپ سیٹ شکست کا
رات برازیل کی ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد میں نے پوسٹ کی اور اس میں اسے آپ سیٹ لکھا تو کمنٹس میں کئی لوگوں نے اس پر احتجاج کیا، بعض نے سخت اختلاف کیا اور چند ایک کا تو بس نہیں چل رہا تھا کہ مجھے اپنی پوسٹ سے یہ الفاظ ڈیلیٹ کرا کر ہی دم لیں۔
دراصل مسئلہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی قلم کار بنا ہوا ہے، ہر ایک کی رائے ہے اور وہ اسے دھڑلے سے دوسروں پر تھوپ رہا ہے۔ انہیں کسی کی بات سے اختلاف ہو تو سرے سے اسے نااہل قرار دے دیتے ہیں۔ کچھ سمجھے بوجھے بغیر۔
بھیا جی پہلی بات تو یہ ہے کہ برازیل صرف ایک فٹ بال ٹیم ہیں، دراصل یہ اپنے اندر فٹ بال کی جادوئی دنیا سموئے ہوئے ہے۔ یہ پانچ بار کی ورلڈ چیمپین ٹیم ہے، مگر یہ بھی اس کا اصل تعارف نہیں۔ دراصل برازیل ہی نے فٹ بال کو دنیا بھر........