Khud Ki Qadar Ki Kamyabi Hai |
خود کی قدر ہی کامیابی ہے
انسان کی زندگی میں سب سے پہلی اور سب سے بڑی پہچان خود اپنی ہوتی ہے، مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم سب سے آخر میں خود سے تعارف کرتے ہیں۔ ایک استاد روزانہ کلاس میں بچوں کو خود اعتمادی کا درس دیتا تھا مگر وہی استاد اپنے دفتر میں افسر کے سامنے نظریں جھکا کر کھڑا رہتا، حالانکہ اس کی قابلیت پر کسی کو شک نہ تھا۔ مسئلہ علم یا صلاحیت کا نہیں تھا، مسئلہ اپنی ذات کو کم تر سمجھ لینے کا تھا۔ ہم جب خود کو معمولی مان لیتے ہیں تو دنیا بھی ہمیں اسی خانے میں رکھ دیتی ہے۔
خود کو بے وقعت سمجھنا اکثر ہم عاجزی کا نام دے دیتے........