Jeans |
کل کہیں جینز پینٹ کی افادیت پر بات چھڑ گئی تو یوں لگا جیسے کسی عام موضوع پر نہیں بلکہ کسی ہمہ گیر فلسفے پر گفتگو ہو رہی ہو۔ بھئی ہمارا تو ایمان ہے کہ جینز پینٹ لباس نہیں، ایک طرزِ زندگی ہے۔ یہ وہ واحد یونیورسل ڈریس ہے جو موسم، وقت، حالات اور مقام کی قید و بند کی صعوبتوں سے مکمل آزاد ہے۔ گرمی ہو یا سردی، دن ہو یا رات، شادی ہو یا جنازہ (بس تھوڑا سا رنگ اور جوتا بدل لیجیے) جینز ہر جگہ ایڈجسٹ ہو جاتی ہے۔ بعض لوگوں کے نزدیک تو جینز ایسی باوفا دوست ہے جو انسان کے موٹاپے اور دبلے پن دونوں کو برداشت کر لیتی ہے، بس ویسٹ کا بٹن کبھی کبھار چیخ و پکار ضرور کرتا ہے۔
اب وفا کی بات چل نکلی ہے تو جینز آپ ایک بار خرید لیں، بس پھر یہ تادم مرگ آپ کے ساتھ چلنے........