menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mere Pakistan Ke Naam

18 0
yesterday

تم سے میری محبت کا آغاز وہاں سے ہوتا ہے جہاں شعور بھی ختم ہو جاتا ہے۔ میں نے تمہیں کبھی چنا نہیں، تم میرے نصیب میں لکھے گئے تھے اور آج جب دنیا کے نقشے پر نظر ڈالتا ہوں تو دل ایک عجیب سی شکرگزاری سے بھر جاتا ہے کہ اس وسیع و عریض دنیا میں میری آنکھ تمہارے آسمان کے نیچے کھلی، میرے قدم تمہاری مٹی پر پڑے اور میری پہلی پہچان تمہارا نام بنی۔

شاید اسی کو خوش نصیبی کہتے ہیں۔

تم میرے لیے محض ایک ملک نہیں ہو۔ تم وہ نسبت ہو جسے میں اپنے نام کے ساتھ نہیں، اپنے وجود کے ساتھ لیئے پھرتا ہوں۔ تم میری یادوں میں بسے ہوئے ہو، بچپن کی ان گلیوں میں جہاں وقت بے فکری سے گزرا، بارش کے بعد مٹی کی اس خوشبو میں جو آج بھی کہیں سے آ جائے تو دل کو گھر کی یاد دلا دیتی ہے، شام کی اذان میں، عید کی صبحوں میں، اپنوں کی محفلوں میں اور ان بے شمار معمولی لمحوں میں جن کی قدر شاید ہمیں اس وقت نہیں ہوتی جب وہ ہمارے پاس ہوتے ہیں۔

تمہاری یہی تو خوبی ہے، پاکستان، تم زندگی کی بڑی بڑی چیزوں سے زیادہ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں میں آباد ہو جنہیں دل عمر بھر نہیں بھولتا۔

مجھے........

© Daily Urdu