Imran Khan Ki Maqbooliat Ka Eteraf, Magar Insaf Par Khamoshi
عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف، مگر انصاف پر خاموشی
ابھی چند دنوں پہلے معروف صحافی اور جید تجزیہ نگارجناب مجیب الرحمن شامی صاحب سے منسوب ایک مضمون "عمران خان سے ملاقات" نظر سے گزرا۔ اگرچہ اس مضمون کی نسبت اور اس کے مکمل سیاق و سباق پر بحث کی جا سکتی ہے، لیکن اس مضمون میں پیش کیے گئے خیالات پر اظہارِ رائے ہر پڑھنے والے کا حق ہے۔
اس مبینہ مضمون میں عمران خان کی شخصیت، ان کے عروج و زوال، کامیابیوں، ناکامیوں، سیاسی جدوجہد اور موجودہ حالات کو نہایت ادبی اور شاعرانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ کہیں تعریف ہے، کہیں تنقید، کہیں طنز اور کہیں ہمدردی کا احساس بھی نمایاں ہے۔ لیکن اس پورے مضمون میں عمران کے متعلق جناب شامی صاحب کا سب سے اہم جملہ شاید یہ ہے "اس کے دُعا گو، گلی گلی، قریہ قریہ، نہ گن سکے کوئی، انسان"۔
یہ محض ایک ادبی جملہ نہیں بلکہ ایک سیاسی حقیقت کا اعتراف بھی ہے۔ شامی صاحب کی یہ رائے بلکل سہی ہے کہ بطور ایک سیاسی رہنما عمران خان کے لیے ملک کے گلی گلی اور قریہ قریہ میں........
