Prank Aur Open Air Tamasha |
پرینک اور اوپن ایئر تماشا
جماعت اسلامی کے ساتھ پرینک ہوگیا ہے۔ حکومت نے 20 ستمبر کو لانگ مارچ سے باز رکھنے کیلئے چھوٹی گاڑی والوں کو پٹرول کی مد میں سو روپے کمی کا پیکج دیا۔ کل جب پٹرول پمپ والوں سے اخبار والوں نے پوچھا تو انہوں نے کہا، ہمیں تو حکومت نے کچھ نہیں بتایا، ہم کیسے اپنی جیب سے لوگوں کو فی لٹر سو روپے رعایت دے دیں۔ دوسری طرف اطلاع ہے کہ رجسٹریشن کا عمل ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔ رجسٹریشن کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ سستا پٹرول کسے ملے گا، کسے نہیں اور رجسٹریشن کی شرطیں بھی طلسم ہوشربا سے کم نہیں۔ گاڑی کب لی، کتنی پرانی ہے، "صحت" کیسی ہے، اپنی ہے یا کسی اور کی ہے، وغیرہ وغیرہ۔ مطلب اور خلاصہ یہ کہ رعایت نہیں ملے گی۔
جماعت والے اس "پرینک" سے ناراض ہیں۔ کل ہی جماعت کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا بیان آیا ہے کہ 20 کو لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔ کنٹینر کیسے ہٹانے ہیں، ہم جانتے ہیں۔ 20 تاریخ کو بیچ میں بس ایک دن کل کا رہ گیا، دیکھئے کیا ہوتا ہے۔
ویسے جماعت اسلامی کو اس پرینک سے ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت پچھلے پانچ برس سے، لگ بھگ روزانہ کے حساب سے قوم کے ساتھ پرینک کئے جا رہی ہے۔ قوم ناراض ہوئی؟ ظاہر ہے کہ........