menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Minhaj Foundation, Ijtemai Shadiyan Aur Falahi Network

14 1
18.01.2026

سماجی و ثقافتی تقریبات معاشروں کا حسن اور زندگی کی علامت ہوتی ہیں۔ یہ محبت کے خمیر سے جنم لیتی ہیں اور خدمت کے جذبہ سے پروان چڑھتی ہیں۔ الحمد للہ پاکستان میں سماجی خدمات کی روایات معاشرے میں بگاڑ کے ماحول کے باوجود بھی موجود اور قومی سطح پر کئی ایک بڑی، موثر اور منظم فلاحی تنظیمات جن میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، الخدمت فاونڈیشن، ایدھی، سیلانی ویلفیئر، اخوت فاونڈیشن، ایف جی آر ایف و دیگر جبکہ علاقائی فلاحی تنظیمات بھی خدمت انسانیت کے مختلف گوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سماجی خدمات کے شعبہ میں بڑا نام کہ قومی و عالمی ادارے جس کی سماجی خدمات کے معترف ہیں۔ ان کا ایک بڑا منصوبہ اجتماعی شادیوں کا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ اس کا طرہ امتیاز بنتا جا رہا ہے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ 12-15 یا سولہ شادیوں کی تقریب کا بجٹ 8-10 ملین تک کا اور تنظیمی و عوامی سطح پر بغیر چندہ مانگے اتنے وسائل اکٹھے کرنا یقیناََ مشکل کام مگر اس کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کارکنان کو کٹھن حالات میں کام کرنے اور مشکل ماحول میں جینے کا ہنر بتا رکھا ہے۔ یہی وجہ کہ پانچ کے عدد سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب 16 تک آن پہنچا۔

گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی شمالی کے زیر اہتمام حق دار بچیوں کی اجتماعی رخصتی کی تقریب تھی جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی اور راقم سے گفتگو بھی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت و عصبیت قوم کے لیے زہر قاتل اور ملکی ترقی استحکام اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اس پر قابو پایا جانا ضروری ہے۔ بے گناہوں کو قتل، مساجد و امام بارگاہوں و........

© Daily Urdu