Long March Sr Short Tak

مقصد: کپتان کی رہائی۔

قیادت کی جانب سے کیے گئے اعلان اور وعدہ کے مطابق PTI کا لانگ مارچ ایک بار پھر پوری تیاری، نظم و ضبط، اتحاد و یگانگت کے ساٹھ ان سطور کی اشاعت تک شروع ہو چکا ہوگا۔ راہنما لاکھوں مخلص کارکنان کے پرجوش اجتماع کے ساتھ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ اس بار مقبول عام جماعت کا نعرہ اور مقصد " جیل کے دروازے ٹوٹیں گے، کپتان ہمارے چھوٹیں گے"

کہ اس کی خاطر حکومتی فرائض و ذمہ داریوں سے غافل نوجوان محترم وزیر اعلی نے ماحول اتنا گرمایا کہ اب عوامی سمندر کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ چشم تصور میں تاحد نگاہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور جذبات کا طلاطم ایسا کہ کوئی روکاوٹ روک نہ پائے لانگ مارچ کے راستے جگہ جگہ مرد و زن پھولوں کی پتیاں لیے شرکا مارچ پر نچھاور کرنے کو تیار۔ استقبال ایسا کہ وزیر اعلی خود کو مقبولیت و شہرت کے آسمان پر محسوس کر رہے ہوں گے کہ اب عہد نبھانے اور جان لٹانے کا لمحہ آن پہنچا کہ اس کا سبھی کو تھا انتظار۔ یورپ برطانیہ خلیجی ممالک اور امریکہ تک سے جانبازوں کے قافلے........

© Daily Urdu