Jashan e Fatah Magar Iss Ehad Ke Sath

جشن فتح مگر اس عہد کے ساتھ

پاکستان کے ہر دشمن کے لیے مئی تلخ تو محب وطن اور دھرتی کے بیٹوں کے لیے سنہری یادیں لاتا ہے۔ مگر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی خوشیوں اور جذبوں کو ایران امریکہ جنگ کی آڑ میں پٹرولیم مصنوعات کی من چاہی قیمتیں مقرر کرکے ماند کر دیا گیا۔ مسلح افواج کی عسکری اور ملٹری ڈپلومیسی کی کامیابیوں اور فتوحات کی راہ میں ہمارا کرپٹ نظام روکاوٹ یقین جانیے اگر یہ موقع متحد قوم کو میسر آیا ہوتا تو ملک دفاعی کے ساتھ معاشی کامیابیوں کی طرف گامزن ہوتا۔ مگر یہاں شاہراہ دستور کہ جہاں اس ملک کی تقدیر کے لیے قانون ساز اسمبلی، نظام انصاف کے لیے عدلیہ اور ان سب اداروں کا کسٹوڈین ایوان صدر موجود کے بالمقابل ون کانشٹیٹیوشن ایونیو لوٹ مار، بددیانتی، ناانصافی اور قانون شکنی کی مثال کے طور ان اداروں اور نظام انصاف کا منہ چڑا رہا ہے۔ ایسے میں اقبال کی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب کیونکر پورا ہو سکتا ہے اور کرپٹ ماحول میں معرکہ حق، جشن فتح یا جشن آزادی منانا کیونکر زیب دیتا ہے؟ اس سوال کا جواب جمہوریت کے علمبرداروں کو دینا پے۔

غربت اور قرضوں کی گہری ہوتی خلیج پٹرولیم، بجلی، شوگر، سولر و دیگر مافیاز کی موجودگی اور ارب ہا ارب کی منی لانڈرنگ، ہر بار کی طرح کیا ارباب اختیار اب بھی پاکستانیوں کی زندہ لاشوں پر شہیدوں و غازیوں کے جذبوں کا مذاق اڑائیں گے؟ تحریک پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان کے لیے ہمارے جوانوں نے لہو اس لیے بہایا تھا؟ جشن فتح کے موقع پر کم از کم احساس ندامت اس عہد کے ساتھ کہ اب سپاہ کی قربانیوں کو لوٹ مار، پروٹوکول اور اشرافیہ کی عیاشیوں کی نظر نہیں ہونے دیں گے وگرنہ........

© Daily Urdu