Hamala Se Unchi Dosti, Aahni Hath Aur Foladi Azm |
چند ماہ قبل تک صرف چین دوستی ہی ہمالہ کی بلندیوں کو پار کرتی تھی پھر وقت نے انگڑائی لی اللہ کا کرم ہوا اور اب پاکستان کی فولادی سنگتیں فروغ پا رہی ہیں۔ اس سے انکار نہیں کہ ہمالہ سے اونچی دوستی کے لیے فولادی عزم درکار اور اب اگر ان سنگتوں کا دروازہ کھلا ہے تو ظاہر پے اس کے پیچھے وہی فولادی عزم ہی کارفرما ہے۔
سعودی عرب سے پہلا تعلق ظاہر ہے برابری کا تو نہ تھا مگر دفاعی معائدہ نے نوعیت بدل دی ہے۔ ترکیہ سے برادرانہ تعلقات تو تھے مگر فولادی دوستی کا بندھن 10 مئی کے بعد قائم ہوا اور چند روز قبل استنبول میں Milgem بحری جنگی جہازوں کی حوالگی کی تقریب میں ترک صدر نے بھی امیرالبحر کی موجودگی میں فولادی عزم کا اظہار کیا۔ ترکیہ دنیا کے ان 8 دس ممالک میں شامل ہے جو اپنے دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں دوسروں پر انحصار کم ترین سطح تک لے آیا ہے اور بلخصوص ڈرون ٹیکنالوجی اور جنگی بحری جہازوں کی صنعت میں ترکیہ نے دنیا کے بڑے ممالک کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
دو جہاز جو ترکیہ کے تعاون سے اب پاکستان میں تیار ہوں گے۔ سمندروں میں تیرتا فولاد یقیناََ ترکیہ اور پاکستانی قوم کے دلوں کو بھی فولادی بنانے گا! علاوہ ازیں پاکستان اور ترکیہ مشترکہ طور پر ڈرون ائر کرافٹ کیرئر بھی بنانے جا رہے ہیں اس سے بغیر پائلٹ جنگی طیارے بھی اڑائے جا سکیں گے۔ یہ ائر کرافٹ کیرئر بحر ھند میں چلتا پھرتا تیرتا جزیرہ ہوگا، اس سے........