Bilawal Ki Dhamki Ayr Be Khoon Lashe

بلاول کی دھمکی اور بے خون لاشے

نئے صوبوں کے قیام پر جو آگ کراچی یا سندھ میں لگنی ہے ابھی تو وہ چشم بینا سے اوجھل! مگر شاید محترم بلاول کا دل بینا اسے دیکھ پاتا ہو؟ مگر اسے بلاول بھٹو زرداری بارے میری خوش گمانی سمجھ کر صرف نظر کیا جانا ہی بہتر۔ فی الوقت اس آگ کا تذکرہ لازم جو عام پاکستانی بالخصوص سندھ کے عوام کو اختیارات کی تقسیم کے نتیجے میں ملنے والی ممکنہ ذہنی و معاشی آسودگی، تعمیر و ترقی، برس ہا برس سے ہونے والے استحصال کے خاتمہ، تعلیم یافتہ نئی قیادت کے ابھرنے اور دوردراز کے باسیوں کی دارالخلافہ تک تیز رسائی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے شعور اور اس کے نتیجہ میں نسل در نسل حکمرانی کے ٹوٹتے خواب نے محترم بلاول کو لگا رکھی ہے۔

ویسے خون کی دھمکی سے قبل کسی وقت لمحات فرصت میں یہ تو سوچ لینا چاہیے تھا کہ سندھ پر دہائیوں سے قابض خاندانوں کی بدانتظامی، کرپشن، لاقانونیت اور طاقتوروں کے خوف نے عوام........

© Daily Urdu