5 Hazar Qeemti Qadam |
ہماری خواتین کی زندگی سے زیادہ غیر صحتمند زندگی اس دنیا میں کسی شخص کی نہیں ہو سکتی ہے۔ ایک عام انسان کو ایک دن میں کم سے کم بھی چھ ہزار سے لیکر دس ہزار قدم چلنے چاہیں۔یہ دس ہزار تک قدم آپ کی اچھی صحت کی ضمانت ہوتے ہیں۔لیکن ہماری خواتین دن میں مشکل سے ہی سو قدم چلتی ہیں۔ اس سے بڑھ کر نا وہ چل سکتی ہیں اور نا ہی اُن کو ایسا ماحول میسر ہوتا ہے کہ چلا جائے۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی باون فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں اور اگر فقط شہروں کی بات کی جائے تو یہی تعداد ستر فیصد کے قریب جا پہنچتی ہے اور اس وقت پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے جنوبی ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے۔اور اس کا سب سے بڑا اور بُرا نقصان ان........